ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ افغانستان ميں جنگ امريکہ اور مغرب کي سازش کا نتيجہ ہے -انہوں نے کہا کہ امريکہ اور مغرب کي سازش کے نتيجے ميں وجود ميں آنے والي جنگ سےافغان عوام کو سب سے زيادہ نفصان اٹھانا پڑا ہے -حامد کرزئي نے کہا کہ اپنے تيرہ سالہ دور حکومت ميں انہوں نے ملک اور عوام کے خلاف ہونے والي سازشوں کو ناکام بنانے کي بھرپور کوشش کي ہے-انہوں نے کہا کہ امريکہ اور مغرب کي سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا،افغانستان کےساتھ امريکہ اور نيٹو کے اختلافات کا باعث بنا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کا قتل عام، اس ملک پر سابق سويت يونين کي جارحيت کے زمانے سے شروع ہوا تھا جو آج بھي جاري ہے - انہوں نے کہا کہ ہم عيدالفطر کے موقع پر حکومت کي تمام ذمہ دارياں نئے صدر کے حوالے کردیں گے۔
.......
/169